مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین محسنی اژہ ای نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ صدر حسن روحانی کے چھوٹے بھائی حسین فریدون کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایرانی عدلیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر حسن روحانی کے چھوٹے بھائی حسین فریدون کو مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین محسنی اژہ ای نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کے خلاف متعدد الزامات پر تحقیقات کی جارہی تھیں جب کہ دیگر افراد کے خلاف بھی تحققیات جاری تھیں جن میں سے کچھ پہلے ہی جیل جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضمانت حاصل نہ کرنے کی وجہ سے حسین فریدون کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے البتہ اگر وہ عدالت سے ضمانت حاصل کرلیں گے تو انہیں رہا کیا جاسکتا ہے تاہم ان کے خلاف مقدمہ جاری رہے گا۔ ایرانی عدلیہ کے ترجمان نے کہا کہ ایک امریکی جاسوس کو 10 قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 16 جولائی 2017 - 19:59
ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین محسنی اژہ ای نے اعلان کیا ہے کہ صدر حسن روحانی کے چھوٹے بھائی حسین فریدون کو کرپشن کے الزام میں گرفتار اور ضمانت حاصل نہ کرنے کی وجہ سے حسین فریدون کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔