مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں مزید 77 طالبان ہلاک جبکہ27 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ جبکہ امریکی فوج نے افغانستان میں داعش کے امیر ابوصیاد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فورسز نے جنگی طیاروں کی مدد سے ننگرہار، کنڑ، نورستان، کپیسا، پکتیکا، لوگر اور دیگر صوبوں میں آپریشن کلین اپ کیا جس کے نتیجے میں 77طالبان ہلاک جبکہ 27 سے زائد زخمی ہو گئے فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی قبضے میں لیا ہے۔ ادھر افغانستان میں تعینات امریکی فوج نے11جولائی کو صوبہ کنڑ میں فضائی حملے میں افغانستان میں داعش کے امیر ابوصیاد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 16 جولائی 2017 - 12:39
افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں مزید 77 طالبان ہلاک جبکہ27 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔