مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں سرگرم ہندو دہشت گرد تنظیم " وشوا ہندو پریشد" نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی فوج کی حمایت کرنے کیلئے اپنے اور بجرنگ دل کے دس ہزار سے زائد کارکن کشمیربھیجے گی۔ہندوستانی ذرائع کے مطابق وشوا ہندو پریشد کے رہنما شنکر گیکار نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انکی تنظیم اور بجرنگ دل کے دس ہزار سے زائد کارکن بھارتی فوجیوں کی مدد کرنے کے لیے جلد کشمیر روانہ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو کشمیری مسلمانوں کو اپنی فورسز میں بھرتی کرنے کا سلسلہ بند کرنا چاہیے۔
اجراء کی تاریخ: 16 جولائی 2017 - 11:32
ہندوستان میں سرگرم ہندو دہشت گرد تنظیم " وشوا ہندو پریشد" نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی فوج کی حمایت کرنے کیلئے اپنے اور بجرنگ دل کے دس ہزار سے زائد کارکن کشمیربھیجے گی۔