ہندوستانی ریاست اترپردیش میں ضلع فرخ آباد کے نزدیک ریل گاڑی میں سوار ایک مسلمان خاندان کو ہندو دہشت گردوں نے باقاعدہ شناخت کرکے ان پر تشدد کیا اور انھیں لوٹ لیا جبکہ ریلوے پولیس یہ سارا تماشا دیکھتی رہی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست اترپردیش میں ضلع فرخ آباد کے نزدیک ریل گاڑی میں سوار ایک مسلمان خاندان کو ہندو دہشت گردوں نے باقاعدہ شناخت کرکے ان پر تشدد کیا اور انھیں لوٹ لیا جبکہ ریلوے پولیس یہ سارا تماشا دیکھتی رہی۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز کیے گئے اس حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوجانے کے بعد ہندوسانی  پولیس حرکت میں آئی اور اس واردات کا مقدمہ گزشتہ روز نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شاکر نامی شخص اپنی اہلیہ اور معذور بیٹے کے ساتھ گڑگاؤں سے قائم گنج جارہا تھا جبکہ اس کے چار رشتہ دار بھی ہمراہ تھے۔ راستے میں فرخ آباد سے پہلے چند لڑکوں نے ریل گاڑی ركوا‏ئی اور ان کی بوگی میں چڑھ گئے۔ اور انھیںم ارا پیٹا ۔ حملہ آوروں نے شاکر اور اس کے خاندان والوں سے موبائل اور زیورات چھین لیے جبکہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ واضح رہے کہ انتہا پسند ہجوم کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے باعث مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کا گھروں سے نکلنا اور محفوظ طور پر سفر کرنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے۔