اجراء کی تاریخ: 14 جولائی 2017 - 13:37

برطانوی دارالحکومت لندن میں تیزاب حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تیزاب پھینکنے کے تین واقعات 90 منٹ میں پیش آئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن میں تیزاب حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تیزاب پھینکنے کے تین واقعات 90 منٹ میں پیش آئے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ مشرقی لندن میں شہریوں کے چہروں پر تیزاب پھینکنے والے 4 حملہ آوروں کے بارے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔حملہ آورں نے 90 منٹ میں تین کارروائیاں کیں۔میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ حملے کا نشانہ بننے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق دونوں افراد نے متاثرہ شخص کے چہرے پر تیزاب کا اسپرے کیا اور اس کی موٹر سائیکل بھی چھین لی۔