عراقی ذرائع کے مطابق عراقی فورسز نے داعش کے مشہور نشانہ باز ہلاک ابو موسی المہاجر کو ہلاک کردیا ہے جبکہ تعلفر میں برطانیہ کے 30 دہشت گرد موجود ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز نے داعش کے مشہور نشانہ باز ہلاک  ابو موسی المہاجر کو ہلاک کردیا ہے جبکہ تعلفر میں برطانیہ کے 30 دہشت گرد موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ابو موسی داعش کا اہم نشانہ باز تھا جسے عراقی فورسز نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے جبکہ اس کا ایک ساتھی زخمی ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ تلعفر پر ابھی داعش کا قبضہ باقی ہے۔