اجراء کی تاریخ: 12 جولائی 2017 - 00:45

جاپان کے جنوبی علاقے میں شدید بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے سیلاب میں اب تک 25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے جنوبی علاقے میں شدید بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے سیلاب میں اب تک 25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں پھنسنے والے 100 سے زائد افراد کو بھی نکالنے کیلئے ریسکیو اہلکاروں کی کوششیں جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں کے باعث کئی علاقے زیر آب ہیں ،جبکہ دریاؤں میں طغیانی ہے ، پانی میں اضافے سے کئی مکانات،اسکول اور سڑکیں بہہ گئیں۔ سیلابی صورتحال کے باعث ہزاروں افراد عارضی پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبور ہیں ۔