مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صدر فواد معصوم نے عراق کے شہر موصل کو وہابی دہشت گردوں سے آزاد کرانے پر عراقی فوج، عراقی رضاکار دستوں اور عراقی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ عراقی صدر نے موصل میں داعش کی شکست اور عراق کی مسلح افواج کی فتح کو عظیم کامیابی قراردیتے ہوئے کہا کہ عراق کی مسلح افواج نے ثابت کردیا ہے کہ عراق کی سرزمین پر وہابی دہشت گردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے آج 10 جولائی کو موصل میں عراقی فوج کی فتح کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موصل سے داعش کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 11 جولائی 2017 - 03:07
عراق کے صدر فواد معصوم نے عراق کے شہر موصل کو وہابی دہشت گردوں سے آزاد کرانے پر عراقی فوج، عراقی رضاکار دستوں اور عراقی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔