برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی مشہور کیمڈن لاک مارکیٹ کی عمارت میں آگ لگ گئی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی مشہور کیمڈن لاک مارکیٹ کی عمارت میں آگ لگ گئی ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات لندن کی کیمڈن لاک مارکیٹ کی عمارت  میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے  ہی دیکھتے عمارت کی تین منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی  پولیس اور ایمبولینس کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور فائر بریگیڈ عملے کو بھی طلب کرلیا گیا۔ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔   70 کے قریب فائر فائٹرز اور 10 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں تاہم پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے ارد گرد کے تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔