سعودی عرب بڑے پیمانے پر رشوت دیکر عرب اور غیر عرب ممالک کو قطر کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی ترغیب دینے کی کوشش کررہا ہے اس سلسلے میں سعودی عرب کا عراق پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراق کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سسعودی عرب بڑے پیمانے پر رشوت دیکر عرب اور غیر عرب ممالک کو قطر کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی ترغیب دینے کی کوشش کررہا ہے اس سلسلے میں سعودی عرب کا عراق پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ عراق میں حزب دعوت اسلامی کے رہنما جاسم البیاتی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے عراق کو موصل کی تعمیر نو کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کو قطر کے ساتھ تعلقات خۃم کرنا ہوں گے اگر عراق اس شرط کو قبول کرتا ہے تو سعودی عرب موصل کی تعمیر کے لئے پورا خرچہ ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  سعودی عرب سے کھربوں ڈالر لیکر اور اسے کنگال کرکے چلا گیا ہے سعودی عرب اپنے ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو تنخواہ دینے سے بھی قاصر ہے اور مختلف قسم کے ٹیکس ملکی اور غیر ملکی شہریوں پر عائد کررہا ہے وہ موصل کی تعمیر نو کیا کرےگا۔