مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیا کے ساحلی علاقے لیموکانٹی میں وہابی دہشت گردوں نے9 شہریوں کے سر کاٹ دیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کینیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں وہابی دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے منسلک تنظیم الشباب سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد ملوث ہیں جبکہ یہ دل خراش واقعہ جما اور پینڈاگوا نامی گاؤ ں میں پیش آیا جو صومالیہ کی سرحد پر واقع ہیں ، یہی نہیں ان علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کو بھی نشانہ بنایا جاتارہا ہے۔ پولیس کے مطابق کہ 9 افراد کے سرقلم کردیے گئے ہیں تاہم نیروبی میں موجود پولیس ہیڈکوارٹرز سے واقعے کی تصدیق کی گئی ہے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں لیمو کے ہی علاقے میں تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا تھاجس کی ذمہ داری بھی الشباب نے قبول کی تھی ۔
اجراء کی تاریخ: 9 جولائی 2017 - 15:39
کینیا کے ساحلی علاقے لیموکانٹی میں وہابی دہشت گردوں نے9 شہریوں کے سر کاٹ دیئے ہیں۔