اجراء کی تاریخ: 8 جولائی 2017 - 15:46

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خودارادیت کا حصول کشمیریوں کا حق ہے ہندوستان خوف اور دباؤ کے ذریعہ کشمیریوں کا عزم متزلزل نہیں کرسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ  جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خودارادیت کا حصول کشمیریوں کا حق ہے ہندوستان خوف اور دباؤ کے ذریعہ کشمیریوں کا عزم متزلزل نہیں کرسکتا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ برہان وانی نے کشمیری جوانوں کو نیا عزم و حوصلہ عطا کیا ہے اور دینا کی کوئي طاقت کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے محروم نہیں کرسکتی ہے۔ ذرائع کے ہندوستانی سکیورٹی فورسز  نے برہان وانی کی حمایت میں مظاہرے روکنے کے لیے وادی میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بند ہیں، حریت رہنماؤں کی اپیل پر وادی میں ہڑتال کی جارہی ہے ۔