مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزير خزانہ عنی شریف العماری نے برطانوی اخبار ٹائمز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر میں سعودی عرب اور اس کے 3 حامی عرب ممالک کی اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی ہمت موجود ہے۔ العماری نے کہا کہ قطر کی اقتصادی پوزيشن سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات کی نسبت بہت بہتر ہے۔ اس نے کہا کہ قطر کے پاس اتنے ارزی ذخائر موجود ہیں کہ وہ طویل عرصہ تک 4 عرب ممالک کی اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ کرسکتا ہے۔اس نے کہا کہ قطر میں اقتصادی رشد امارات کی نسبت 40 گنا زيادہ ہے۔ سعودی عرب ، بحرین اور مصر کو اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے جو ممالک خود مشکلات کا شکار ہوں وہ کسی دوسرے کا کچھ بگاڑ نہیں سکتے۔
اجراء کی تاریخ: 8 جولائی 2017 - 15:14
قطر کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ قطر میں سعودی عرب اور اس کے 3 حامی عرب ممالک کی اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی ہمت موجود ہے۔