مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایرانی بحری حدود کی خلاف ورزی کرنے والی سعودی ماہی گیر کشتی کو ضبط اور اس پر سوار 4 ماہی گيروں کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ایرانی وزارت داخلہ کے اہلکار نے سعودی عرب کی کشتی ضبط کرنے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارسی جزیرہ میں کشتی پر سوار افراد کو گرفتار کرکے عدلیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ فارسی جزيرہ ایران اور سعودی عرب کی بحری سرحد پر واقع ہے،