شام کے شمالی شہر الرقہ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران امریکی فضائی حملوں میں 224 عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شمالی شہر الرقہ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران امریکی فضائی حملوں میں 224 عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ داعش کے مضبوط گڑھ الرقہ میں امریکی اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد تقریباً ایک ماہ قبل شہر میں داخل ہوئے تھے۔اس دوران امریکی اور اس کے اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے شہری علاقوں پر مسلسل بمباری کی جس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں،مرنے والوں میں 38بچے اور 28خواتین بھی شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق امریکی اتحاد دہشت گردوں کی حمایت اور عام شہریوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔