مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے بیلسٹک میزائل " نصر" کا کامیاب تجربہ کیا ہے نصر میزائل روایتی اور ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین پر کم فاصلے تک مار کرنے والے نئے نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ میزائل زمین میں 60 سے 70 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو مکمل طور پر نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میزائل لانچنگ کا مشاہدہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نصر میزائل ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 6 جولائی 2017 - 00:39
پاکستان نے بیلسٹک میزائل " نصر" کا کامیاب تجربہ کیا ہے نصر میزائل روایتی اور ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔