مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری کے عہدے کی مدت میں مزید تین سال کی توسیع کردی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنرل جعفری سن 1386 ہجری شمسی میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ مقرر ہوئے اور ان کی سربراہی میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے مختلف شعبوں میں خاطر خواہ ترقی اور پیشرفت حاصل کی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 4 جولائی 2017 - 22:44
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل جعفری کے عہدے کی مدت میں مزید تین سال کی توسیع کردی گئی ہے۔