اجراء کی تاریخ: 4 جولائی 2017 - 13:09

اسرائيلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ غزہ میں گر کر تباہ ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائيلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ غزہ میں گر کر تباہ ہوگيا ہے۔ اسراغيلی ذرائع کے مطابق اسرائیل کا ڈرون طیارہ غزہ کے مرکز میں المعازی کیمپ کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے ۔ بعض فلسطینی ذرائع کے مطابق شہید عز الدین قسام بریگیڈ نے اسرائیلی ڈرون طیارے کو نشانہ بنا کر گرایا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق اسرائیل ڈرون فنی خرابی کی وجہ سے سرنگوں ہوا ہے۔