مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزیر دفاع خالد العطیہ نے سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک کی قطر کے خلاف معاندانہ پالیسی اور روش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کوئی آسان لقمہ نہیں ہے جسے سعودی عرب اور اس کے ساتھی آسانی سے کھا جائیں گے قطر اپنا دفاع کرنا اچھی طرح جانتا ہے۔ قطر کے وزیر دفاع نے کہا کہ قطر کے بادشاہ کو معزول کرنے کے لئے سعودی عرب کی ریشہ دوانیاں جاری ہیں اگر کسی نے فوجی مداخلت کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ خالد العطیہ نے کہا کہ قطر کے بادشاہ کو ہٹانے کے سلسلے میں سازشیں حقیقت پر مبنی ہیں ۔ ہمارے عرب ہمسایہ ممالک ہمارے خلاف عداوت پر مبنی پالیسی پر گامزن ہیں۔ سعودی عرب، مصر ، بحرین اور امارات کے شرائط قطر کی حاکمیت کے سراسر خلاف ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 4 جولائی 2017 - 01:04
قطر کے وزیر دفاع نے سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک کی قطر کے خلاف معاندانہ پالیسی اور روش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کوئی آسان لقمہ نہیں ہے جسے سعودی عرب اور اس کے ساتھی آسانی سے کھا جائیں گے قطر اپنا دفاع کرنا اچھی طرح جانتا ہے۔