مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے وسطی علاقہ جاوا میں ریسکیو ہیلی کاپٹر کے حادثےمیں 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر جائے حادثہ پر حالات کی نگرانی اور ریسکیو آپریشن کے لیے آیا تھا۔ہیلی کاپٹر ’ڈینگ پلیٹیو‘ پر پہنچنے کے 3 منٹ بعد حادثے کا شکار ہوا جہاں ایک آتش فشاں سے لاوا اور دھوئیں کا اخراج جاری تھا۔ اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر وسطی جاوا میں واقع’ تیمانگوگ‘ کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوا جس میں 4 ریسکیو اور 4 نیوی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک ہوگئےجن کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔ حادثے کی وجہ آتش فشاں بنا جس کی راکھ اور دھوئیں کے بادل آسمان پر 164فٹ تک کی بلندی پر پہنچ گئے ۔حادثے کے وقت 17 افراد حادثے کی جگہ پر موجود تھے جس میں 10شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق " ڈینگ پلیٹیو" جاوا میں ایک مشہور سیاحتی مقام ہے جہاں عوام اور سیاحوں کا اکثر ہجوم جمع رہتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 3 جولائی 2017 - 18:11
انڈونیشیا کے وسطی علاقہ جاوا میں ریسکیو ہیلی کاپٹر کے حادثےمیں 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔