سعودی عرب کو شدید مالی بحرن کا سامنا ہے امریکی صدر نے 4 کھرب اور 80 ارب ڈالر وصول کرکے سعودی عرب کو کنگال کردیا ہے اس خسارے کو پورا کرنے کے لئےسعودی عرب نے اب غیر ملکیوں سے تجدید اقامہ کے لئے 100 ریال ماہانہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کو شدید مالی بحرن کا سامنا ہے امریکی صدر نے 4 کھرب اور 80 ارب ڈالر وصول کرکے سعودی عرب کو کنگال کردیا ہے اس خسارے کو پورا کرنے کے لئےسعودی عرب نے اب غیر ملکیوں سے تجدید اقامہ کے لئے 100 ریال ماہانہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب میں یکم جولائی سے غیر ملکیوں کے لیے 100 ریال ماہانہ اقامہ تجدید فیس نافذ کردی گئی ۔غیر ملکی شخص کے زیر کفالت بچوں اور بیوی کے اقامہ کی بھی تجدید فیس دینا ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق  اگلے سال سے اقامہ تجدید کی ماہانہ فیس بڑھا کر 200 ریال کر دی جائے گی۔ باخبـر ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ  کو دئیے گئے ٹیکس اور تاوان کو غیر ملکی شہریوں  کی جیب سے وصول کرنا شروع کردیا ہے۔