مہر خبررساں ایجنسی نے خلیج الجدید سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں آل سعود کے بعض سیاسی مخالف گروہوں نے اقتدار کو پرامن طریقہ سے منتقل کرنے کے لئے آل سعود کے خلاف متحدہ محاذ تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آل سعود کے مخالف سیاسی گروپوں نے اقتدار کے پرامن منتقل ہونے کے لئے جزیرۃ العرب میں متحدہ محاذ کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ آل سعود کے خلاف متحدہ محاذ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں اصلاحات لانے اور عوام کے مطالبات کو منوانےکے سلسلے میں تلاش و کوشش کریں گے۔ بیان کے مطاقب آل سعود نے جزیرۃ العرب کو شرارت اور دہشت گرد کا محور بنا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حزب اسلامی الامۃ، تجمع احرار جزیرۃ العرب ، حزب التجدید الاسلامی اور اتحاد الفضول اور جمعیت حقوقی اعتقال ، آل سعود مخالف اتحاد میں شامل ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 28 جون 2017 - 11:32
سعودی عرب میں آل سعود کے بعض سیاسی مخالف گروہوں نے اقتدار کو پرامن طریقہ سے منتقل کرنے کے لئے آل سعود کے خلاف متحدہ محاذ تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔