مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والے ٹیم جے آئی ٹی نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کے بعد بیٹی مریم نواز کو بھی طلب کر لیا ہے، اطلاعات کے مطابق پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کے کزن طارق شفیع کو 2 جولائی کو طلب کر رکھا ہے جبکہ جے آئی ٹی حسن کو تیسری مرتبہ، حسین نواز کو چھٹی مرتبہ اور مریم نواز کو بھی پہلی بار طلب کر لیا ہے۔ جے آئی ٹی نے حسن نواز کو 3 جولائی، حسین نواز کو 4 اور مریم نواز کو 5 جولائی کو طلب کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے مریم نواز کو 25 جون کو سمن جاری کیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جے آئی ٹی وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیراعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی کو بھی طلب کر چکی ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 27 جون 2017 - 14:55
پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والے ٹیم جے آئی ٹی نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کے بعد بیٹی مریم نواز کو بھی طلب کر لیا ہے۔