شام کے صدر بشار اسد نے نماز عید فطر صوبہ حماہ کی جامع مسجد النوری میں ادا کی ۔ داعش نے حال ہی میں اسی نام "النوری ) کی ایک مسجد کو عراق میں شہید کردیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے صوبہ حماہ کی جامع مسجد النوری میں نماز عید فطر ادا کی ۔ اطلاعات کے مطابق اس موقع پر شام کی اعلی سیاسی اور مذہبی شخصیات نے بھی صدر بشار اسد کے ساتھ نماز ادا کی جن میں شام کے اعلی مفتی بدرالدین حسون بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق عراق میں وہابی دہشت گرد تنظیم نے حال ہی میں اسی نام  " النوری " کی ایک مسجد کو بم دھماکوں سے شہید کردیا تھا۔