خلیج فارس کی بعض عرب ریاستوں سعودی عرب، بحرین، قطر، متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب ممالک میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خلیج فارس کی بعض عرب  ریاستوں سعودی عرب، بحرین،  قطر، متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب ممالک میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں کونسل ممبران کو مختلف ذرائع سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد ان ممالک میں عید الفطرآج منائی جائے گی جب کہ بحرین، قطر، کویت،شام، اردن، فلسطین اورمصر میں بھی آج عید منائی جائے گی۔ادھر انڈونیشیا،ملائیشیا، سنگاپور،برونائی، آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں بھی عید الفطرآج  منائی جائے گی۔ جبکہ عمان ، مراکش اور ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں سوموار کو عید الفطر منائی جائے گی۔