مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں لینڈ سلائیڈنگ میں 140 سےزائد افراد کے دب جانے کاخدشہ ہے۔ چین کے صوبے سی چوان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں مٹی کا تودہ پہاڑ کے دامن تلے موجود گاؤں پر آپڑا، مٹی کے تودے کے نیچے 140 سے زائد افراد کے دبے ہونے کاخدشہ ہے۔ گاؤں کے 40 سے زائد گھر تباہ ہوچکے ہیں، متاثرہ مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ تودے تلے دبے افراد کے زندہ بچنے کے امکانات کم ہیں۔ چینی صدر نے امدادی کارروائیوں میں تیزی لانے کا حکم دیدیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 جون 2017 - 16:51
چین میں لینڈ سلائیڈنگ میں 140 سےزائد افراد کے دب جانے کاخدشہ ہے۔