جرمنی میں نئے قانون کے تحت پولیس کے اختیارات میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں نئے قانون کے تحت پولیس کے اختیارات میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق جرمنی میں اب پولیس "واٹس ایپ" جیسے میسنجر ایپس کو ہیک کرسکے گی۔ رپورٹس کے مطابق پولیس ’’ٹروجن‘‘ کو استعمال کرتے ہوئے ایسی ایپس کو استعمال کرنے والوں کی جانب سے اپنی گفتگو کو خفیہ کوڈ میں تبدیل کرنے سے قبل ہی ہیک کرسکے گی۔اس سلسلے میں جرمن پارلیمنٹ نے قانون بھی منظور کر لیا ہے۔