مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کی رہائشی عمارت گرینفل میں لگنے والی آگ سے مرنے والوں کی تعداد 79 تک پہنچ ہوگئی ہے۔اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ لندن پولیس کے سربراہ کے مطابق ہلاک ہونے والے مزید 5افراد کی شناخت کرلی گئی ہے، ممکن ہے کچھ لاشوں کی شناخت نہ کی جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ سے جو تباہی پھیلی اسے بیان کرنا انتہائی مشکل ہے۔گزشتہ ہفتے لندن کے گرینفل ٹاور میں لگنے والی آگ نے پوری عمارت کو نقصان پہنچایا ہے اور عمارت کے گرنے کا خدشہ بھی ظاہرکیا جارہا ہے۔ امداد رسانی کے عمل میں برطانوی حکومت کی سست روی پر برطانوی عوام نے شدید احتجاج بھی کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 20 جون 2017 - 02:02
برطانیہ کی رہائشی عمارت گرینفل میں لگنے والی آگ سے مرنے والوں کی تعداد 79 تک پہنچ ہوگئی ہے۔اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔