مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 315 ملین ڈالر کے مقروض ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن میں سے زیادہ تر قرضہ امریکی اور جرمن بینکوں کا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اثاثوں کی جاری ہونے والی نئی تفصیلات کے مطابق ٹرمپ بنیادی طور پر ایک کاروباری شخصیت ہیں جن کا رئیل اسٹیٹ کا کام ہے، 2016 اور 2017 کے شروع میں ٹرمپ کی آمدنی 594 ملین (59 کروڑ 40 لاکھ) ڈالر اور اثاثوں کی کل مالیت ایک ارب 40 کروڑ ڈالر تھی جبکہ ان پر 315 ملین ڈالر کا قرضہ ہے اور یہ قرضہ انہوں نے امریکی اور جرمن بینکوں سے لیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی آمدن 10 ارب ڈالر بتائی تھی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا ۔
اجراء کی تاریخ: 17 جون 2017 - 20:06
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 315 ملین ڈالر کے مقروض ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن میں سے زیادہ تر قرضہ امریکی اور جرمن بینکوں کا ہے۔