ترکی کے وزير خارجہ چاوش اوغلو نے قطر کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی پابندیوں کے بے نتیجہ قراردیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزير خارجہ چاوش اوغلو نے قطر کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی پابندیوں کے بے نتیجہ قراردیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے وزير خارجہ  عرب ممالک میں جاری بحران کے خاتمہ کے لئے سعودی عرب کا دورہ کریں گے ۔ اوغلو نے کہا کہ ترکی نے اپنی اس مسئلہ میں غیر جانبداری برقرار رکھی ہوئی ہے لیکن ترکی قطر کے خلاف پابندیوں کے بے نتیجہ سمجھتا ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ سعودی عرب، بحرین، امارات اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس پر اپنی فضائی ، زمینی اور دریائی سرحدیں بند کردیں۔