تہران میں 20 منزلہ پامچال رہائشی ٹاور میں آگ لگ گئی ہے فائربریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق تہران میں میں 20 منزلہ پامچال رہائشی ٹاور میں آگ لگ گئی ہے فائربریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے۔

آگ بجھانے والی کئی گاڑیاں حادثے کی جگہ پہنچ گئی ہیں ذرائع کے مطابق پامچال رہائشی ٹاور کی پہلی منزل پر آگ لگی ہےجسے بجھانے کی کوشش جاری ہے۔ آگ بجھانے والا عملہ ٹاور میں موجود افراد کو باہر نکالنے میں مصروف ہے۔