مہر خبررساں ایجنسی نے چینی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے ہندوستانی سرحدی علاقہ تبت میں اپنے جدید ترین فوجی ٹینک نصب کر دیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چین نے ہندوستان سے ملحقہ سرحدی علاقہ تبت میں اپنی فوج اور اپنے جدید ٹینکوں کی ایک بڑی تعداد تعینات کی ہے ، اس علاقے میں چینی فوج اور ٹینکوں کی تعیناتی غیر معینہ مدت کیلئے کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ 2016میں بھی حالات کے مدنظر چین نے بھارت کے ساتھ ملنے والی سرحدی علاقے میں ٹینک میزائل اور فائٹر جیٹ طیارے تعینات کردیئے تھے ۔
اجراء کی تاریخ: 15 جون 2017 - 01:28
چین نے ہندوستانی سرحدی علاقہ تبت میں اپنے جدید ترین فوجی ٹینک نصب کر دیئے ہیں۔