مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی وزیراعظم نوازشریف آج پانامہ کیس کی تحقیقات کمیٹی (جے آئی ٹی ) کے سامنے پیش ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف آج پہلی بار پانامہ کیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے جب کہ وزیراعظم کی آمد کے موقع پرروٹ سیل کردیا جائے گا اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی۔ اس سے قبل جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے 8 جون کو وزیر اعظم کو خط لکھ کر طلب کیا تھا جس میں انہیں بطور وزیراعظم اور رکن قومی اسمبلی مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون کریں اور تمام متعلقہ ریکارڈاور دستاویزات ساتھ لائیں۔اطلاعات کے مطابق جے آئی ٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھی 17 جون کو بلا رکھا ہے جب کہ وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو بھی جے آئی ٹی نے طلب کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق وہ 24 جون کو جےآئی ٹی میں پیش ہوں گے۔واضح رہے وزیر اعظم نوازشریف سے پہلے ان کے دونوں بیٹے حسین نواز اور حسن نواز جے آئی ٹی میں متعدد بار پیش ہو چکے ہیں ۔
اجراء کی تاریخ: 15 جون 2017 - 01:19
پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی وزیراعظم نوازشریف آج پانامہ کیس کی تحقیقات کمیٹی (جے آئی ٹی ) کے سامنے پیش ہوں گے۔