اجراء کی تاریخ: 15 جون 2017 - 01:03

امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ امریکہ میں عنقریب ایک ایسا خوفناک زلزلہ آنے والا ہے جس کے نتیجے میں زمین میں وسیع دراڑیں پڑ جائیں گی اور امریکی ریاست کیلیفورنیا ٹکڑوں میں بٹ جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ امریکہ میں عنقریب ایک ایسا خوفناک زلزلہ آنے والا ہے کہ اس سے زمین میں وسیع دراڑیں پڑ جائیں گی اور امریکی ریاست کیلیفورنیا ٹکڑوں میں بٹ جائے گی۔ امریکی سائنسدانوں نے امریکہ میں تاریخ کی خوفناک ترین تباہی آنے کی پیش گوئی کر دی ہے  امریکہ میں یہ  زلزلے سے آئے گی۔ جیولوجیکل ماہر لوسی جونز کا کہنا تھا کہ ”اس ممکنہ زلزلے کی طاقت رکٹر سکیل پر 8.2سے زائد ہو گی اور اس سے امریکہ کے ہر شہر میں تباہی آئے گی۔ جاپانی شہر ہیروشیما پر گرائے گئے امریکی بم کی طاقت 6شدت کے زلزلے کے برابر تھی۔ اس لحاظ سے یہ ممکنہ زلزلہ اس بم سے زیادہ تباہ کن ثابت ہو گا۔ اس سے زمین میں 30فٹ سے زائد وسیع دراڑیں پڑنے کا بھی امکان ہے۔