مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت تین افغان شہری ہلاک ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق جلال آباد میں امریکی فوجی قافلے کے نزدیک سڑک کنارے بم دھماکہ ہوا، دھماکے کے بعد امریکی فوجیوں نے فائرنگ کی ۔امریکی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک افغان شہری اور اس کے دو بچے ہلاک ہوگئے۔
اجراء کی تاریخ: 13 جون 2017 - 03:18
افغانستان میں امریکی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت تین افغان شہری ہلاک ہوگئے۔