رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سےرمضان المبارک کی مناسبت سے آج سہ پہرکو اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سےرمضان المبارک کی مناسبت سے  آج سہ پہرکو اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں ملک کے اعلی سول اور فوجی حکام شرکت کریں گے اور رہبر معظم کی امامت میں نماز مغرب و عشا ادا کرنے کے بعد افطار کریں گے۔