مہر حبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن کی فوج نے شام اور عراق کے درمیان واقع التنف کی گزرگاہ سے فرار ہوکر اردن میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 5 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اردن کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ایک فوجی اہلکار کے مطابق سرحدی محافظین کی جانب سے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 9 گاڑیوں سے نمٹا گیا جو التنف کی گزرگاہ کے راستے اردن کی سرحد کی جانب بڑھ رہی تھیں۔ سرحدی محافظین کی کارروائی پر یہ گاڑیاں شامی سرحد کی جانب واپس چلی گئیں۔ اس کے کچھ دیر بعد ایک پِک اپ گاڑی اور دو موٹر سائیکلیں پھر سے اردن کی سرحد کی جانب آئیں جس پر جھڑپ کا آغاز ہو گیا۔ جھڑپ کے نتیجے میں پانچ وہابی دہشت گرد مارے گئے جب کہ گاڑی اور دونوں موٹر سائیکلوں کو تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ زخمیوں کو بچانے کے لیے آنے والی ایک دوسری گاڑی کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے حامی ممالک اب انھیں اپنے ممالک میں داخل ہونے کی بھی اجازت نہیں دیتے جبکہ دہشت گردوں کے حامی ممالک نے شام اور عراق میں داخل ہونے کے لئۓ اپنی سرحدیں دہشت گردوں پر کھول رکھی تھیں لیکن اب وہ اپنے حامی دہشت گردوں کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہین۔
اجراء کی تاریخ: 12 جون 2017 - 01:54
اردن کی فوج نے شام اور عراق کے درمیان واقع گزرگاہ سے فرار ہوکر اردن میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 5 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔