اجراء کی تاریخ: 11 جون 2017 - 04:11

برطانیہ میں انتخابی نتائج کے باعث مایوسی اور تنقید پر برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے 2 مشیروں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے گارڈین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں انتخابی نتائج کے باعث مایوسی اور تنقید پر برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے 2 مشیروں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔برطانوی انتخابی نتائج کے بعد وزیراعظم تھریسامے کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا، تھریسامے کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نک ٹموتھی اور فیونا ہل نے انتخابی مہم میں ٹوری کی کارکردگی پر تنقید کے باعث استعفیٰ دے دیا ہے۔نک ٹموتھی کا کہنا ہے کہ انہیں انتخابات کے نتائج سے شدید مایوسی ہوئی ہے۔