مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے اپنے تازہ بیان میں ملک کے 4 صوبوں گرمانشاہ، مغربی آذربائیجان ، کردستان اور تہران سے داعش دہشت گرد تنظیم سے منسلک 41 وہابی دہشت گردوں کو گرفتارکرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انٹیلیجنس اداروں نے خفیہ اطلاعات اور بعض دہشت گردوں کے اہل خانہ کے تعاون سے 41 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے دہشت گردوں کو کرمانشاہ، مغربی آذربائیجان، کردستان اور تہران سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ وزارت انٹیلیجس نے اپنے بیان میں قوم کے گرانقدر تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 9 جون 2017 - 23:33
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے اپنے تازہ بیان میں ملک کے 4 صوبوں سے داعش دہشت گرد تنظیم سے منسلک 41 وہابی دہشت گردوں کو گرفتارکرنے کا اعلان کیا ہے۔