اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے ایک بیان میں کل پارلیمنٹ پرحملے میں ملوث دہشت گردوں کی شناخت کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ کل تہران میں پارلیمنٹ اور حضرت امام خمینی(رہ) کے حرم مبارک پر حملے میں ملوث وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے عناصر کو پہچان لیا گیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے ایک بیان میں کل پارلیمنٹ پرحملے میں ملوث دہشت گردوں کے بارے میں اطلاعات فراہم کرتے ہوئےکہا ہے کہ کل تہران میں  پارلیمنٹ اور حضرت امام خمینی(رہ)  کے حرم مبارک پر حملے میں ملوث وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے عناصر کو پہچان لیا گیا ہے جو شام کے علاقہ رقہ اور عراق کے شہر موصل میں بھی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ وزارت اطلاعات کے بیان کے مطابق ایرانی عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے کل پارلیمنٹ پر حملےمیں ملوث وہابی دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں کو پہچان لیا اور دہشت گردوں کے سہولتکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ وزارت انٹیلیجنس کے مطابق حملےمیں ملوث  5 دہشت گرد پہلے بھی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے ہے وہابی دہشت گرد رقہ اور موصل میں بھی دہشت گردانہ کارروائیوں میں  ملوث رہے ہیں ۔ دہشت گردوں کے سرغنہ ابو عائشہ کو جب ہلاک کیا گیا تو یہ دہشت گرد ایران سے فرار ہوگئے تھے۔ دہشت گردوں کے فیملی ناموں کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ظاہر نہیں کیا جاسکتا جب کہ ان کے اصلی نام پیش کئے جاتے ہیں۔ مارے گئے 5 دہشت گردوں کے نام   رامین، سریاس، فریدون ، قیوم اور ابوجہاد ہیں۔