برطانیہ میں آج عام انتخابات کے لئے پولنگ ہوگی، برطانوی پارلیمان کی ساڑھے 6 سو نشستوں کے لئے 3 ہزار سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں آج عام انتخابات کے لئے پولنگ ہوگی، برطانوی پارلیمان کی ساڑھے 6 سو نشستوں کے لئے 3 ہزار سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حکمران کنزرویٹو اور لیبر پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے،6 سو 50 رکنی برطانوی پارلیمان میں کسی بھی جماعت کو اکثریت کے لئے 3 سو 26 نشستوں کی ضرورت ہوگی۔مجموعی طور پر 3 ہزار 3 سو 3 امیداروں میں مقابلہ ہوگا،حکمران کنزرویٹو پارٹی،لیبر پارٹی کے علاوہ اسکاٹش نیشنل پارٹی،لبرل ڈیموکریٹس،ڈیموکریٹک یونینسٹ اور گرین پارٹی کے امیدوار بھی میدان میں موجود ہیں۔