ایرانی پارلیمنٹ کے اندر پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار کے مغربی صحن میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اندر پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار کے مغربی صحن میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  پارلیمنٹ کے اندر فائرنگ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعا ت ہیں۔ سکیورٹی حکام اور حملہ آوروں میں فائرنگ کاتبادلہ جاری ہے جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات بھی آئی ہیں۔