کویت کے بادشاہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں اس نے سعودی بادشاہ ملک سلمان سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت کے بادشاہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں اس نے سعودی بادشاہ ملک سلمان سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔ کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے بھی کویت اور سعودی عرب کے بادشاہوں کے درمیان ملاقات کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی  قطر کے خلاف کارروائی جاری ہے قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ کو بند کرنے اور قطر کی تمام سائٹوں کو فیلٹر کرنے کے بعد اب قطر ایئرویزکے تمام دفاتربھی بند کردیئے ہیں سعودی عرب نے اپنے فضائی، زمینی اور سمندری راستے بھی قطر پر بند کردیئے ہیں سعودی عرب کی ہمراہی کرتے ہوئے بحرین، امارات ،مصر اور یمن کی مستعفی حکومت نے بھی قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیئے ہیں۔