برطانوی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ لندن حملے کے حملہ آوروں کو شناخت کرلیا گیا ہے لندن برج حملے میں اسکاٹ لینڈیارڈ نے 2 ملزمان خرم شہزاد بٹ اور راشد رضوان کو شناخت کرلیا ہے خرم بٹ لندن میں ہونے والے دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ لندن حملے کے حملہ آوروں کو شناخت کرلیا گیا ہے لندن برج حملے میں اسکاٹ لینڈیارڈ نے 2 ملزمان خرم شہزاد بٹ اور راشد رضوان کو شناخت کرلیا ہے خرم بٹ لندن میں ہونے والے دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ خرم شہزاد بٹ کا تعلق پاکستان سے ہے جبکہ راشد رضوان کا تعلق مراکش سے ہے۔ ذرائع کے مطابق حملوں کے ماسٹر مائنڈ خرم بٹ کی عمر 27 سال بتائی گئی ہے، جو لندن میں ہی پلا بڑھا ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے کسی بڑے نیٹ ورک کاحصہ ہونے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
ادھر لندن برج حملے کے بعد سینٹرل لندن کے تین پلوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر بیریئر لگا دیے گئے ہیں، حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں مزید 2گرفتاریاں کی گئی ہیں۔
لندن میں پولیس نے چھاپوں کے دوران مزید کئی افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا، گزشتہ روز 7خواتین سمیت 12 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، پولیس نے حملہ آوروں کی شناخت کرلی ہے۔ واضح رہے کہ لندن میں ہفتے کو ہونے والے حملے میں 7افراد ہلاک اور 48زخمی ہوگئے تھے۔