مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب ، مصر، امارات اور بحرین کے بعد یمن کی سعودی نواز مستعقی حکومت اور لیبیا نے بھی قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیئے ہیں۔ آج صبح سعودی عرب ، امارات ، بحرین اور مصر پر مشتمل 4 عرب ممالک نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا۔جس کے بعد یمن کی مستعفی حکومت اور لیبیا نے بھی قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 5 جون 2017 - 13:51
سعودی عرب ، مصر، امارات اور بحرین کے بعد یمن کی سعودی نواز مستعقی حکومت اور لیبیا نے بھی قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیئے ہیں۔