قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں 4 عربی ممالک کی طرف سے سفارتی تعلقات ختم کرنے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں 4 عربی ممالک کی طرف سے سفارتی تعلقات ختم کرنے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔ قطر کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں سعودی عرب، امارات ، بحرین اور مصر کی طرف سے سفارتی تعلقات ختم کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ قطر نے سعودی عرب، بحرین، امارات اور مصر کے الزامات کو بےبنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر دشمنوں کی طرف سے پیدا کئے گئے چیلنجوں کو ناکام بنانے کی کوشش جاری رکھےگا۔واضح رہے کہ آج صبح سعودی عرب ، امارات ، بحرین اور مصر پر مشتمل 4 عرب ممالک نے قطر پر القاعدہ، داعش اور اخوان المسلمین دہشت گردگروہوں  کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ساتھ  سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یمن، بحرین، عراق اور شام میں مداخلت کے بعد اب قطر کے خلاف بھی سازشوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔