مہر خبررساں ایجنسی نے رائثرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن پر ایک بار پھر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پہلے واقعے میں لندن برج پر تیز رفتار گاڑی نے راہ گیر کچل دیئے اور اس میں موجود حملہ آوروں نے شہریوں پر چھریوں کے وار سے حملے کئے جس کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوئے، واقعہ کے بعد لندن برج اور قریب ہی واقع ریلوے اسٹیشن کو بند کر دیا گیا۔ لندن پولیس کے مطابق گاڑی سے 3 افراد نے اتر کر لوگوں پر فائرنگ کی اور چاقوؤں سے حملہ کیا جس سے خوفزدہ ہو کر وہاں موجود کئی افراد نے دریا میں چھلانگیں لگا دیں۔ اس کے علاوہ بارو مارکیٹ اور ووکس ہال میں بھی فائرنگ اور چاقو سے حملوں کی اطلاعات موصول ہوئیں ذرائع کے مطابق بارو مارکیٹ اور ووکس ہال میں 3 حملہ آور مارے گئے اور ایک حملہ آور شخص کو ووکس ہال سے گرفتار کرلیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے مزید 2 حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔لندن میں پرتشدد واقعات کے بعد برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے فوری طور پر سکیورٹی اجلاس طلب کر لیا اور کہا کہ لندن واقعات کو ممکنہ دہشتگردی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ادھر لندن حملوں کے ردعمل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے اداروں کو بریفنگ میں کہا ہے کہ برطانیہ کی ہر قسم کی مدد کے لیے تیار ہیں تاہم امریکی شہریوں کو چوکنا اور ہوشیار رہنا ہو گا۔
اجراء کی تاریخ: 4 جون 2017 - 12:22
برطانوی دارالحکومت لندن پر ایک بار پھر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔