مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دنیا کو اچھے دہشت گردوں اور برے دہشت گردوں کی بحث سے باہر نکلنا چاہیے۔ روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں انٹرنیشنل اکنامک فورم سے خطاب میں ہندوستانی وزیراعظم کا کہناتھاکہ دنیا میں کچھ ملک دہشت گردوں کو اسلحہ اور کرنسی فراہم کرتے ہیں، ان کی فنڈنگ بند کرنی چاہیے۔ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے روس کے دورے کے دوران عالمی برادری پر زور دیا کہ دہشت گردی میں مدد دینے والے ملکوں کی فنڈنگ اور انھیں اسلحے کی ترسیل بند کر دی جائے۔ انہوں نےمزید کہا کہ دہشت گرد خود اسلحہ نہیں بناتے، نہ نوٹ چھاپتے ہیں، انہیں یہ اسلحہ اور کرنسی کچھ ملک فراہم کرتے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 3 جون 2017 - 01:46
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دنیا کو اچھے دہشت گرد اور برے دہشت گرد کی بحث سے باہر نکلنا چاہیے۔