اسپین کے ساحل پر جلتی ہوئی کشتی سے سمندر میں چھلانگ لگانے والے مراکش کے 34 تارکین وطن کو پرتگال کی ائیر فورس نے بچالیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین کے ساحل پر جلتی ہوئی کشتی سے سمندر میں چھلانگ لگانے والے مراکش کے 34 تارکین وطن کو پرتگال کی ائیر فورس نے بچالیا۔ اسپین کے ساحل پر موجود مراکشی تارکین کی ایک کشتی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری کشتی میں پھیل گئی ۔کشتی میں سوار تارکین جان بچانے کیلئے ایک ایک کر کے تمام افراد سمندر میں چھلانگیں لگاتے رہے ،کشتی میں آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہ ہو سکی۔ پرتگال ائیر فورس کے طیارے کی نشاندہی کے بعد تمام 34 تارکین کو بچالیا گیاجن کا تعلق مراکش سے تھا ۔