ہندوستانی شہر مدراس کے ہائی کورٹ نے مودی سرکار کی ذبیحہ پرپابندی کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی شہر مدراس کے ہائی کورٹ نے مودی سرکار کی ذبیحہ پرپابندی کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مدراس ہائی کورٹ نے ذبیحہ پابندی کے حکومتی فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کیا جس میں وفاقی حکومت کے فیصلے پر عمل درآمد چار ہفتوں کے لئے روک دیا ہے۔ ہائیکورٹ نے اس دوران وفاقی حکومت سے جواب بھی طلب کیا ہے۔
ہندوستانی حکومت نے پچھلے ہفتے ذبیحہ کے لیے جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی لگائی تھی اور گائے، بیل، بھینسوں اور اونٹوں کی خریدو فروخت صرف زرعی مقاصد تک محدود کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔